ملک میں رائج ظلم کے خاتمے میں میڈیا اہم کرداراداکرسکتا ہے‘ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی (لیڈی رپورٹر)ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں رائج ظلم کا نظام ختم کرنے کیلئے میڈیا انتہائی اہم کرداراداکرسکتا ہے۔ اسی ظلم کے نظام کی وجہ سے قوم کی بیٹی عافیہ 5 سال تک اپنے تین کمسن بچوں سمیت لاپتہ رہی تھی۔وہ جھوٹے، من گھڑت اور غیرثابت شدہ الزام کے عوض 15 سال سے امریکی حراست میں ہے۔ انہوں نے گذشتہ شب طارق روڈ میں واقع وائس آف پاکستان نیوز چینل کا افتتاح کیا۔ وائس آف پاکستان نیوز کے سی ای اوقاضی عبدالوہاب فاروقی،روزنامہ جدوجہد کی ایڈیٹر مبرا آصف و دیگر نے ڈاکٹر فوزیہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔انہوں نے وائس آف پاکستان کی نشریات شروع ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پوری ٹیم کومبارکباد دی، عزت افزائی پرانتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اورچینل کی کامیابی کیلئے دعا کی ۔

ای پیپر دی نیشن