مئیرکراچی کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف کے لیکٹرک ہیڈکوارٹرکے باہراحتجاج

Apr 18, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مئیر وسیم اختر نے شہر میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف مئیر کراچی اور بلدیاتی نمائندوں نے گزری میں کے الیکٹرک ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کیا، احتجاج میں شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نامنظور، زائد بلنگ بند کرو اور کراچی عوام دشمن کے الیکٹرک کے نعرے درج تھے۔اس موقع پر وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے سیاسی لوگ ووٹ مانگنے تو آجاتے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ کے معاملے پر سب خاموش ہیں۔
میئر احتجاج

مزیدخبریں