بجلی کی پیداوار 16 ہزار 200 میگاواٹ اور طلب14 ہزار458 میگاواٹ ہے: وزارت بجلی

لاہور (آئی این پی) وزارت بجلی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں بجلی کی کوئی قلت نہیں ہے‘ ملک میں بجلی کی پیداوار 16ہزار 200میگا واٹ اور طلب 14 ہزار 458 میگا واٹ ہے۔ منگل کو ترجمان وزارت بجلی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیدوار سولہ ہزار دو سو میگا واٹ ہے۔ ملک میں بجلی کی کوئی قلت نہیں ہے۔ ملک بھر میں بجلی کی طلب چودہ ہزار چار سو اٹھاون میگا واٹ ہے دس فیصد سے زائد ترسیلی نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...