صوبے اورفاٹا میں قیام امن کے بعد سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار ہے،گورنر

پشاور(بیورورپورٹ)چینی کمپنی سی ڈبلیوٹی ڈبلیو کے ایک وفد نے منگل کے رو زگورنرہاؤس پشاورمیں گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ سینیٹر رانا محمودالحسن بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ وفد نے گورنر کو کمپنی کے امور کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اورخیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ صوبے اورفاٹا میں امن وامان کی بحالی کے بعد سرمایہ کاری کیلئے ماحول مکمل طور پرسازگار ہے اورمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع بھی دستیاب ہیں۔ انہوں نے صوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہرکرنے پروفد کاشکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن