ٹیکس کے ذریعے عام آدمی پر بوجھ نہ بڑھایا جائے: اشرف بھٹی

Apr 18, 2018

لاہور( کامرس رپورٹر ) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے مارکیٹوں کاسروے کرے ،پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے ٹیکس رجسٹریشن لازمی قرار دیا جانا درست اقدام ہے تاہم اس کے ذریعے عام آدمی پربوجھ نہ بڑھایا جائے ، تجارتی مراکز میں تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم شروع کی جائے اور اس کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں مختلف مارکیٹوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں