اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ)صدر اوور سیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری برونو اولیر ہوگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروبار کے اعتبار سے پاکستان کا ہمسایہ ملک کی نسبت امیج بہتر ہے۔پاکستان کو مثبت امیج کو بہتر رکھنے کیلئے محتاط رویہ اختیار کرنا ہو گا ۔ کاروباری آسانی کے اعتبار سے پاکستان کا نمبر75سے گر کر 147پر آ گیا ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی اور امن و امان پر مثبت طور پر قابو پایا۔ سال2017میں توانائی کے مسائل ختم ہو گئے۔ سال 2017ء میں کاروبار کے راستے میں پالیسیوں کے مسائل دوسرے نمبر پر رہے۔ سال 2017میں ٹیکسوں کا بڑھتا ہوا بوجھ پہلا چیلنج ہے۔ حکومت نے توانائی بحران پر قابو پا لیا۔