ایف بی آر کی جامع حکمت عملی، ٹیکس وصولیوں میں 74 فیصد کا نمایاں اضافہ

Apr 18, 2018

اسلام آباد(آن لائن)ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں74فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ پانچ سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کے مقابلہ میںٹیکس وصولیوں کی شرح میں2.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں بتایا گیا کہ مالی سال2012-13ء کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح8.4 فیصد تھی جو مالی سال2016-17ء کے اختتام پر10.5 فیصد تک بڑھ گئی۔ اس عرصہ کے دوران جی ڈی پی میں39 فیصد کااضافہ ہوا جبکہ اس کے مقابلے میں ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں74 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے ہیں جس سے ٹیکس وصولیوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

مزیدخبریں