لاہور (نیوز ڈیسک) انتہا پسند ہندو تنظیم وشوا ہندو پریشد سے حال ہی میں نکالے جانیوالے سینئر رہنما پراوین تو گڑیہ نے مودی سرکار کی پالیسیوں کیخلاف گجرات کے شہر احمد آباد میں تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کر دی 60 سالہ توگریہ جنہوں نے کئی سالوں تک آر ایس ایس کے رہنما وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ کام کیا تو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نریندر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے جھجک سے کام لے رہے ہیں کوئی قانون نہیں بنا رہے، اگر مودی کے ساتھ کوئی ذاتی پرخاش ہوتی تو مودی کی جگہ 2001ء میں گجرات کا وزیراعلیٰ میں بنتا مودی کہتے ہیں کہ وہ رام مندر کی تعمیر کے حوالے سے عدالتی فیصلے کی پاسداری کرینگے اس وقت عدالت کہا تھی جب 1982ء میں ہم نے رام مندر بنانے کی تحریک شروع کی تھی۔