اسلام آباد (آن لائن) بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر غیر ملکی خاتون سے پستول کی گولیاں اور خول برآمد کر لئے گئے۔ زیانگ لینگ نامی غیر ملکی خاتون بین الاقوامی لائونج آمد پر اپنا سامان لینے آئی تو دوران تلاشی اس کی جیب سے پستول کی گولیاں اور خول برآمد ہوا جس کے بعد تفتیش کے لئے زیانگ لینگ کو اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کر دیا گیا۔