سرگودھا (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت نے دربار پر 20 افراد کے قتل کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ سمیت سینکڑوں کارکنان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔ آئندہ تاریخ پیشی پردونوں مشہور مقدمات کے چشم دید گواہوں کو طلب کرلیا گیا وکلاء کی عدم پیشی کے باعث دربار پر بیس افراد کے قتل کے مقدمہ میں شہادتیں قلم بند نہ ہو سکیں جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے تین الگ الگ مقدمات میں مزید تین افراد کی شہادتیں قلمبند کرلی گئیں۔ منگل کے روز انسداد دہشتگردی سرگودھا کی خصوصی عدالت نے دو مشہور مقدمات کی سماعت کی۔ نواحی چک 95شمالی کے دربار نظیر گجر پر بیس افراد کے قتل کے مقدمہ کی سماعت شروع کی تو وکلاء کونسل کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے مزید شہادتیں قلمبند نہ ہوسکیں۔