نیول چیف کی بیجنگ میں ہم منصب اور دوسرے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

لاہور (خبرنگار) چین کے دورہ پر موجود پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل شین جِنلونگ اور سٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار سائنس،ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹری کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زُو زھانبِن سے ملاقاتیں کیں۔ بیجنگ میں واقع چین کی بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر چین کی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل شین جِنلونگ نے پاک بحریہ کے سربراہ کا استقبال کیا۔چین کی بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے نیول چیف کو سلامی پیش کی۔بعد ازاں، پاک بحریہ کے سربراہ نے چین کی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُمور بشمول دو طرفہ بحری اشتراک اور بحرِ ہند کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں بحری افواج کے مابین تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی بات چیت کی گئی ۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو چین کی بحریہ کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔پاک بحریہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کردار بشمول میری ٹائم دہشت گردی اور بحری قزاقی کی روک تھام کے ضمن میں کثیر القومی ٹاسک فورس میں پاک بحریہ کی شرکت پر روشنی ڈالی۔چین کی بحریہ کے سربراہ نے خطے میںمشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کی خدمات اور عزم ِ صمیم کو سراہا۔دریں اثنا وائس چیف آف نیول سٹاف، وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز /سیلرز اور نیو ی سویلین کو عسکری ایوارڈز تفویض کئے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ستارہ امتیاز(ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کموڈور عمران الحق، کموڈور محمد صدیق، کموڈور محمد مسعود عالم، کموڈوروقار احمد،کموڈورمحمد حسین سیال،کموڈورمحمدارسلان خان، کموڈور بلال رسول علوی، کموڈورمحمد ارشد جاوید،کموڈورمحمد سلیم،کموڈورمحمدجلا ل الدین قریشی، کموڈورشہاب قمر،کموڈوراسد تجمل ملک، کموڈورمحمدشفیق خان، کموڈورسید عزیرجیلانی، کموڈورطارق سعید احمد، کموڈورڈاکٹر سید محمود اختر حسین گردیزی اور کموڈور طاہر جاوید شامل تھے۔ پاک بحریہ کے کیپٹن عتیق احمدخان ، کمانڈرقدرت اللہ خان، کمانڈر عطاء الرحمن ہاشمی، کمانڈر رمیز نیاز، کمانڈر محمدضمیر احمد، کمانڈر اعجاز احمد، کمانڈر سید عامر رضا، لیفٹیننٹ کمانڈر عنبرین ابرار، لیفٹیننٹ کمانڈر ناصر علی کھرل، لیفٹیننٹ کمانڈر طاہر مجید عاصم اور لیفٹیننٹ کمانڈر عثمان ظفر کو تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیا گیا۔پاک بحریہ کے اڑتیس ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت(ملٹری) کلاسI-،تمغہ خدمت (ملٹری) کلاسII- اور تمغہ خدمت (ملٹری) کلاسIII- سے نوازا گیا۔ 27 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور نیو ی سویلین کو چیف آف دی نیول سٹاف مراسلہ تحسین سے بھی نوازا گیا۔

ای پیپر دی نیشن