لاہور (خبرنگار) الیکشن کمشن میں ضلع ننکانہ، جھنگ، شیخوپورہ اور بہاولپور اضلاع کی ابتدائی حلقہ بندیوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی جبکہ ضلع پشاور اور گجرات کی اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ چنیوٹ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور جھنگ کی اپیلوں کا فیصلہ آج سنایا جائیگا جبکہ شیخوپورہ اور بہاولپور کا فیصلہ کل سنایا جائیگا۔ علاوہ ازیں لاہور کی اپیلوں کی سماعت آج ہوگی۔ دوسری طرف الیکشن کمشن نے میانوالی، سرگودھا کی قومی اسمبلی کی حلقہ بندیوں پر تمام اعتراضات مسترد کردیئے۔