سرگودھا (نامہ نگار) تھانہ بھیرہ کے مشہور مقدمہ قتل میں 3 بہن ، بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے سزائے موت کے مجرموں خضر حیات اور محمد امجد کی سزا پر عملدرآمد کی تیاریاں، آج 18اپریل کو ورثاء سے آخری ملاقات کے بعد کل 19 اپریل کو صبح 4 بجکر 20 منٹ پر تختہ دار پر لٹکایا جائیگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا ڈیٹھ وارنٹ جاری کرچکے ہیں۔ صدر پاکستان کی طرف سے رحم کی اپیل خارج ہونے کے بعد تہرے قتل کے 2 مجرموں خضر حیات اور محمد امجد نے اپنی برادری کے 3 افراد محمداسلم محمد رمضان اور کوثربی بی کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔
سرگودھا: 3 بہن بھائیوں کے 2 قاتلوں کو آج ورثا سے آخری ملاقات‘ کل پھانسی ہوگی
Apr 18, 2018