قصور+ چونیاں+ جڑانوالہ+ چناب نگر (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) مختلف علاقوں میں 3کمسن لڑکیوں اور 2لڑکوں سے اوباشوں کی زیادتی۔ قصور کی تحصیل تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے 8سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے اوباش کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں کے محمد اختر نے تھانہ سٹی چونیاںپولیس کو بتایا کہ سائل کی 8سالہ بیٹی صباء گھر سے تندور پر روٹیاں لینے جارہی تھی کہ راستہ میں ملزم محسن نے موٹرسائیکل پر بٹھا لیااور قبرستان جھوک کے قریب ٹبہ پر لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ چونیاں کے نواحی گاوُں کھوکھر اشرف میں 15 سالہ عظیم گلی میں جا رہا تھا کہ اشرف عرف پھنی نے اسے 100روپے کا نوٹ دے کر دکان سے بوتل ‘ سگریٹ لا کر گھر دینے کو کہا تو عظیم سامان لے کر اشرف عرف پھنی کے گھر پہنچا تو اس نے اس سے زیادتی کر ڈالی ‘ تشدد بھی کیا۔ لڑکے کی چیخ و پکار کی آواز سن کر اہل محلہ کے لوگ آئے تو اشرف عرف پھنی ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو گیا لڑکے کو THQ ہسپتال چونیاں لے جایا گیا‘ میڈیکل کروایا ۔ لڑکے کے چچا نے اندراج مقدمہ/کاروائی کیلئے درخواست برخلاف اشرف عرف پھنی داخل کر دی پولیس تھانہ صدر چونیاں مصروف کاروائی ابھی تک نہ تو ملزم گرفتار ہو سکا۔ نواحی گائوں 363گ۔ب کی مقدس دختر شوتک علی کے ورثاء نے الزام عائد کیا کہ بچی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزمان انتظار‘ ریاض نے اسے مبینہ طور پر اپنی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور متاثرہ شمائلہ کا ساکن 145گ۔ب کے ورثاء نے بتایا کہ رات گئے گھر میں داخل ہونے والے مسلح نامعلوم افراد نے لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناکر فرار ہو گئے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔ چناب نگر میں ملزم فہیم اور زین ساکنان لالیاں نے محمد عرفان کے بیٹے محمد شکیل کے ساتھ زیادتی کی ۔ تھانہ لالیاں پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔