فیصل آباد، ساہیوال: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 2 خواتین کی خودکشی

فیصل آباد/ ساہیوال (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) فیصل آباد کے نواحی 266ر۔ب کی پچاس سالہ کنیز بی بی کا گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز معمولی جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے حالت غیر ہونے پر الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔ ساہیوال کے نواحی چک 65/GDمیں ایک شادی شدہ لڑ کی رضیہ نے خاوند سے جھگڑ کر کالا پتھر کھا کر خود کشی کرلی۔ چک کے محمد اقبال کی بیوی رضیہ نے ساس بہو کی مبینہ لڑائی میں خاوند پر الزام لگایا کہ وہ ماں کی طرف داری کرتا ہے جس پر رضیہ کو اسکے خاوند نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سرزنش کی جس پر دلبرداشتہ ہو کر رضیہ نے کالا پتھر زہر کھا لیا جس سے بے ہوش ہو گئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...