ملتان(نمائندہ خصوصی)فاطمید فائونڈیشن ملتان سنٹر کے زیر اہتمام گزشتہ روز ہیموفیلیا ڈے منایا گیا۔اس سلسلہ میں ایک تقریب زیر صدارت رئیس احمد چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ملتان منعقد ہوئی ۔جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد یوسف نے کہا کہ اسے کوئی چوٹ نہ لگے کیونکہ چوٹ لگنے یانکسیر بہنے سے خون نہیں جمتا ہے اس مرض کی بدولت خون جمنے کی صلاحیت انکے مریض کے خون میں نہیں ہوتی ہے خون بہتارہتا ہے اور موت واقع ہوجاتی ہے ۔اس کے بچائو کیلئے ایف ایف پی اورانجکشن فیکٹرIX,VIIIکی ضرورت ہوتی ہے کہ تاکہ مریض میں خون جمنے کی صلاحیت پیدا کی جاسکے جس کیلئے خون کے عطیات اور پیسے کی ادارے کو اشد ضرورت رہتی ہے ۔تقریب میں ہیموفیلیامریض عشررفیق اور عمر حنیف نے معاشرہ میں شعور آگاہی فراہم کرنے کی درخواست کی تاکہ لوگ ان کے ساتھ دوری پیدا نہ کریں بلکہ انکے ساتھ تعاون کریں اورانہیں بیمارنہ سمجھیں بلکہ انہیں مواقع فراہم کئے جائیں کہ وہ دوسرے نوجوانوں کی طرح معاشرے کی خدمت کرسکے۔کرنل ابرار حسین ایڈمنسٹریٹر فاطمید فائونڈیشن تنظیم نے ادارہ کے انتظامی امور بارے آگاہ کیا ۔مہمان خصوصی رئیس احمد نے کہا کہ ہماری قوم نہ صرف موروثی بیماریوں سے بلکہ سماج کی زیادتیوں اورناانصافیوںسے بھی بے خبر ہے میں خود بھی اس مرض کے متعلق اتنی آگاہی نہیں رکھتا جس طرح اس ادارے میں آنے سے آگاہی ہوئی ہے اورخوشی ہوئی ہے کہ یہ ادارہ تھیلاسیمیا اورہیمو فیلیا مریضوں کی مثالی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔لیکن یہ خدمات لوگوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔تقریب میں مریض اور مریضوں کے لواحقین،سٹاف سید اختر حسین گیلانی خواجہ محمد احمد،اشفاق احمد،نوید ہاشمی ،حسن رضا گیلانی ودیگر نے شرکت کی۔
ہیمو فیلیا موروثی مرض،مریض کے خون میں جمنے کی صلاحیت نہیں ہوتی،ڈاکٹر یوسف
Apr 18, 2018