بے گناہ شہری کو 2ماہ سے تحویل میںرکھنے پر ڈی جی نیب لاہور کل ہائیکورٹ طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی)ہائیکورٹ نے تفتیش میں بے گناہ ہونے والے شہری کو دوماہ سے نیب کی تحویل میں رکھنے پر ڈی جی نیب کو کل طلب کرلیا۔ جسٹس قاسم علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہری زاہد محمود کو نیب نے تفتیش میں بے گناہ قرار دیدیا تھا لیکن اس کے باوجود 2ماہ سے اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔ ڈی جی نیب کو متعدد درخواستیں دیں لیکن ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ جسٹس قاسم خان نے پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت شہری کو نیب نے اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے۔؟ پراسکیوٹر نیب عدالت کو اپنے دلائل سے مطمئن نہ کرسکے۔

ای پیپر دی نیشن