لاہور (خبر نگار) سابق صدر زرداری سے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال خاص طور آئندہ انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ زرداری نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے حوالے سے پارٹی کا موقف بالکل واضح ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کا صوبہ ان کا حق ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام بیشمار مشکلات کے شکار ہیں۔ پیپلز پارٹی انتخابات جیت کر جنوبی پنجاب کو صوبہ کا درجہ دیکر وہاں کے عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کریگی۔ سابق صدر زرداری سے منگل کو اسلام آباد خیبر پی کے سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں فیروز جمال شاہ کاکاخیل اور یوسف جمال شاہ کاکا خیل نے ملاقات کی۔ صوبائی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔