الحمرا سنگیت میلہ عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا باعث بنا: عطاء محمد خان

لاہور(کلچرل رپورٹر)الحمرا سنگیت میلہ عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا باعث بنا، لوگوں کا الحمراء کے ساتھ عوامی اپنا ئیت کا رشتہ مضبوط ہوا۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر) عطاء محمدخان نے الحمراء سنگیت میلے کے انعقاد کے حوالے سے کیا۔انھوں نے مزید کہا رواں ہفتے کے آخر پر ایک قوالی فیسٹیول کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا ۔ یہ قوالی فیسٹیول 20تا 21اپریل 2018 ہر شام 7:00بجے الحمراء ہال لان میں منعقد ہوگا۔،جس میں ملک کے نامورگلوکارآصف علی خان سنتو قوال،محبوب پپو میاں میری، حاجی بدر علی خان،ندیم جمیل خان اورنصراللہ سلامت قوال پر فارم کریں گے ۔واضح رہے اس الحمراء سنگیت میلہ میں ملک کے نامورگلوکارحامد علی خاں، ترنم ناز، ریاض ندیم، امن علی، شجاعت بوبی،صائمہ اعوان ،غلام عباس، ندافیض،فرحانہ ارشد،فروا، عبدالرؤف ،شبنم طاہر، عنایت عابد،عمران شوکت ،آصف جاوید اور ریاض قادری نے اپنے فن کا دوجگایا اور سامعین کی بھرپور ادا سمیٹی۔

ای پیپر دی نیشن