لاہور گریژن گیلری میں شوٹنگ مقابلے 22 اپریل سے ہونگے

لاہور (نمائندہ سپورٹس) لاہور گریژن شوٹنگ گیلری دوسرے شوٹنگ مقابلے کی میزبانی کے لئے تیار ہے جو کہ 22 اپریل سے 29 اپریل 2018ء تک منعقد ہو گا۔ 8 دن کے اس مقابلے میں پیشہ ور اور ماہر شوٹر شوٹنگ گیلری میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جو کہ 20 ایکڑ رقبے تک پھیلی ہوئی ہے اور مکمل طور پر جدید رینجز اور عالمی سطح کے معیار کے سازوسامان سے آراستہ ہے۔ پچھلے سال مقابلے کا دورانیہ 4 دن تھا لیکن اس دفعہ انتظامیہ نے دورانیہ کو بڑھا کر 8 دن کر دیا ہے تاکہ شوٹرز کو زیادہ موقع ملے اور وہ اپنے فن اور نشانہ بازی کا مظاہرہ کر سکیں۔ انتظامیہ کو قومی شوٹرز کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے اور بھرپور دلچسپی اور جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے مقابلے کے دورانیہ کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہر کھلاڑی کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔
اس دفعہ ایک نئی کیٹگری ’’سپیشل چلڈرن‘‘ کے لئے متعارف کرائی گئی ہے تاکہ ان کو قومی اور عالمی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے موقع فراہم کیا جائے۔ پاکستان آرمی نے نومبر 2016ء میں لاہور گریژن شوٹنگ گیلری کی بنیاد رکھی۔ اس مقصد کے ساتھ تاکہ نشانہ بازی کے کھیل کی پذیرائی کی جائے اور مزید ترقی کے لئے اقدام کئے جائیں تب سے لیکر اب تک یہ مختلف قسم کی خدمات سرانجام دے چکی ہے۔ نشانہ بازی کے کھیل کی حوصلہ افزائی اور نظم و ضبط کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوان شوٹرز میں نکھار لانے کے لئے ماہر اساتذہ اور کوچز کی زیر نگرانی تربیت کی جاتی ہے۔ لاہور گریژن شوٹنگ گیلری تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس گیلری میں 10 میٹر indoor رینجز اور Big Bore، Skeet، Trap and Double Trapرینجز کی سہولیات موجود ہیں۔ اس کمپلیکس میں حالیہ تیر اندازی اور Sporting Clay Ranges کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ تیراندازی اور شکار کے کھیل کا موقع فراہم کیا جائے۔ اس کے علاوہ اس کے ساتھ ایک لانگ رینج کی سہولت بھی میسر ہے۔ شوٹنگ 2018-Competition میں تمام شوٹرز جن کا تعلق آرمڈ فورسز، Law Enforcing Agencies سے ہے اس کے علاوہ Civilians بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ مرد اور خواتین شوٹرز مختلف عمروں کے گروپس میں ہوں گے جن کا تعلق پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی کے، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن، HEC اور Tri Services سے ہو گا وہ لانگ رینج شوٹنگ
22 Rifle, Trap Shooting and Skeet Shooting Upto 600 mtrs شوٹنگ / Pistol Rivolver شوٹنگ اور Air Rifle اور Air Pistol شوٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...