قرضے،کرپشن،منی لانڈرنگ،بدانتظامی سب جمہوریت کے تحائف ہیں:آفتاب لودھی

لاہور (پ ر) چیئرمین عوامی تحریک ِانقلاب پروفیسر آفتاب لودھی نے استفسار کیا کہ قومی وسائل کی لوٹ مار کب تک جاری رہے گی؟ قومی ادارے اور منصوبے تباہ ہوگئے اور سینکڑوں ارب روپے کے خسارے سے دیوالیہ ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے 45 ارب روپے،سٹیل مل 177ارب روپے ،ریلوے 60 ارب روپے کے خسارے میں ڈوبے چکے ہیں اور قومی معیشت مسلسل اربوں روپے کے نقصان میں جا رہی ہے۔نیو اسلام آباد ائرپورٹ،اورنج ٹرین، میٹرو بس لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کے تذکرے زبان زدعام ہیں۔ یہ قرضے،کرپشن،منی لانڈرنگ اور بدانتظامی موجودہ جمہوری نظام کے ہی تحائف ہیں اور کسی جمہوری حکومت نے ان کی بہتری کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے۔

ای پیپر دی نیشن