نیویارک(آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس اچانک معطل ہوگئی۔ٹوئٹر کی سروس پاکستان، امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک میں معطل ہوگئی۔برطانوی نشریاتی ادارے نیوز ویک نے اپنی خبر میں کئی صارفین کی جانب سے کی جانے والی پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کی سروس متعدد ممالک میں معطل ہوگئی۔پاکستان میں صارفین نے جیسے ہی شام کے 7بجے کے بعد ٹوئٹر چلانے کی کوشش کی تو کمپنی کی جانب سے صارفین کو پیغام موصول ہوا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر ویب سائٹ کی سروس معطل ہے۔فوری طور پر اس بات کا پتہ نہیں لگایا جاسکا کہ ٹوئٹر کی سروس دنیا کے کتنے ممالک میں کتنی دیر تک معطل رہی۔
پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ٹوئٹر سروس تکنیکی وجوہات کی بنا پرمعطل ہوگئی
Apr 18, 2018