لندن (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات کی۔ اعلامیہ پاکستانی ہائی کمشن کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم و ثقافت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے غلام کا اعادہ کیا گیا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور عالمی مسائل پپر بھی گفتگو کی بورس جانسن نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان، بھارت تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ خواجہ آصف نے برطانوی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ بورس جانسن نے دو ملکی مذاکرات کے اگلے مرحلے کے موقع پر پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی۔
خواجہ آصف کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات‘ ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال
Apr 18, 2018