اقوام متحدہ کی غیرسرکاری تنظیموں کی کمیٹی اور یونیسیف کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہونا عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد کا ووٹ ہے: ملیحہ لودھی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی غیرسرکاری تنظیموں کی کمیٹی اور یونیسیف کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کیا جانا عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد کا ووٹ ہے۔ بحیثیت رکن ملک اقوام متحدہ کی غیرسرکاری تنظمیوں کی کمیٹی سے تعاون جاری رکھیں گے۔ ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے ملکر کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عالمی برادری کوکس حدتک پاکستان کے کردار پراعتماد ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں یونیسیف کا بہت بڑا پروگرام چل رہا ہے، پاکستان 2 سال پہلے بھی یونیسیف کے ایگزیکٹو بورڈ کا صدر منتخب ہوچکا ہے، یونیسیف میں بھی پاکستان کا بہت اہم کردار رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...