خواجہ آصف کی لندن میں برطانوی ہم منصب سے ملاقات

Apr 18, 2018

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے گزشتہ روز لندن میں ملاقات کی اور دو طرفہ(صفحہ 9بقیہ 23) تعلقات، خطہ میں سلامتی کی صورتحال، افغان امور،مقبوضہ کشمیر مین بھارت کے جاری مظالم سمیت متعدد امور پر ان سے بات چیت کی۔ خیال رہے کہ خواجہ آصف ، دولت مشترکہ کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے جانے والے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے وفد کا حصہ ہیں اور کانفرنس کے انعقاد سے استفادہ کرتے ہوئے انہوں نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق خواجہ آصف نے انہیں پاک بھارت تعلقات کی تازہ نوعیت، مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم اور انسداد دہشت گردی کے بارے میں پاکستان کی کامیابیوں کے بارے میں انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی عمدہ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ خواجہ آصف نے انہیں پاک برطانیہ توسیع شدہ سٹرئیجک ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

مزیدخبریں