مقامِ عشق

اردو ،پنجابی اور سرائیکی کی معروف شاعرہ بہارالنساء بہار کی زیرِ نظر کتاب ’’مقامِ عشق‘‘ روضہ رسول پر حاضری کی روداد ہے ۔مصنفہ بہار النساء بہار نے اپنے اس مبارک سفر میں زیارتوں کی مکمل تفصیل بیان کی ہے۔ عمرہ کی سعادت حاصل کرنیوالے منتظر قارئین کیلئے یہ راہنمائی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ’’بہار النساء ، بہار، اُردو ، پنجابی، سرائیکی کی قادر الکلام شاعرہ ہیں۔ انکے کئی شعری مجموعے قبولیت عامہ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں زبان و بیان کا سلیقہ و قرینہ عطا کیا ہے۔ انہوں نے اللہ کے گھر کے بارے میں اپنے احساسات و جذبات اور واردات قلبی و روحانی کی داستان اپنی کتاب ’’مقامِ عشق‘‘ میں اس سوزو گداز کے ساتھ بیان کی ہے کہ پڑھنے والوں کی آنکھیں چھلک اٹھتی ہیں اور دلوں کی دھڑکن وجد میں آجاتی ہے۔ یہی انداز دوسرے مقام عشق مدینہ منورہ اور مسجد نبویؐ کی زیارت اور روضۂ رسول پر حاضری کا ہے۔ انکی سطر سطر میں دل دھڑکتا ہے اور لفظ لفظ میں محبت کی چاشنی قاری کے دل کو موہ لیتی ہے۔اس کتاب کی اشاعت کا اہتمام بُک ہوم سٹریٹ -46 مزنگ روڈ لاہور نے کیا ہے جس کی قیمت 300/- روپے ہے۔ (تبصرہ: سلیم اختر)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...