اداکارہ بابرہ شریف کی ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان سے ملاقات

Apr 18, 2019

لاہور ( سپیشل رپورٹر) ماضی کی مقبول اداکارہ بابرہ شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایم ایم عالم روڈاور گلبرگ کے دیگر کمرشل علاقوں واقع عمارتوں کی ظاہری حالت بہتر بنانے کیلئے نیشنل کالج آف آرٹس کے تعاون سے شروع کئے جانے والے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بابرہ شریف نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ظریف اقبال ستی، ڈائریکٹر کمرشلائزیشن شکیل انجم منہاس، ڈائریکٹر ریکوری خواجہ محمد علی بھی ملاقات کے دوران موجودتھے۔

مزیدخبریں