لاہور(کلچرل رپورٹر)اکادمی ادبیات پاکستان، لاہور مرکز نے ’’ پاکستان میں صوفیانہ ادب کی روایت‘‘ کے موضوع پر ایک ادبی سیمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارت معروف دانشور اور نقاد قاضی جاوید نے کی۔ مہمان خصوصی نذیر قیصر تھے ۔ مقررین میں پروفیسر امجد علی شاکر، ڈاکٹر عمرانہ مشتاق مانی اورذوالفقار نائک شامل تھے۔ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر محمد عاصم بٹ نے کہا کہ ایرانی عربی اور ترکی صوفیانہ ادب کی روایتوں کے بعد دنیا بھر میں برصغیر کی صوفیانہ ادبی روایت سب سے اہم اور جامع ہے یہاں داتا گنج بخشؒ سے لے کر خواجہ فریدؒ تک اور ان کے بعد بھی اس روایت کے صوفیا کی کہکشاں موجود ہے۔