بھارتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ آج: ووٹ خریدنے کا سکینڈل سامنے آ گیا

ممبئی (این این آئی+ انٹر نیشنل ڈیسک) بھارت میں لوک سبھاکے انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ آج 18اپریل کو ہوگی، دوسرے مرحلے میں 13ریاستوں کی 97لوک سبھا نشستوں پر انتخابات ہونگے۔ 90کروڑ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، یہ تعداد امریکہ اور یورپی یونین کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ لوک سبھا کی 543نشستوں کیلئے انتخابات سات مرحلوں میں مکمل ہونگے۔ انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان بھارتی الیکشن کمشن کی طرف سے 23 مئی کو سنایا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی انتخابات میں امریکی انتخابات سے 6.5ارب ڈالر زیادہ لاگت آئیگی۔ ادھر ووٹ خریدنے کیلئے 1.5 ملین ڈالر رقم ملنے پر جنوبی علاقے میں ووٹنگ کینسل کر دی گئی۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے۔ حکام کے مطابق ایک امیدوار سے پیسے برآمد ہوئے۔ تامل ناڈو کے ولور علاقے میں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔ ادھر کانگریس کے امیدوار کی مہم چلانے پر بنگلہ دیشی اداکار فردوس احمد کو بھارت سے بیدخل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن