بارسلونا اورمانچسٹریونائیٹڈ کے میچ کے دوران پولیس سٹیشن میں چوری

لاہور(سپورٹس ڈیسک )چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کی جنگ دیکھنے میں مگن پولیس اہل کاروں کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔ کینیا کے پولیس سٹیشن میں موجود اہل کار اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کا میچ دیکھنے میں ایسے مگن ہوئے کہ چور تھانے سے اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔سپین کے سٹیڈیم میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور بارسلونا کے درمیان جاری تھا پولیس اہل کار میچ دیکھنے میں محو تھے۔ چور پوسٹ اور تھانے کی ڈیسک کو خالی دیکھ کر اسلحہ چرا لے گئے۔ پولیس کے مطابق پولیس سے ہاتھ کرنے والے چور 3 بندوقیں اور گولیوں کے 60 راونڈ ساتھ لے گئے۔ واقعہ جنوبی کینیا کی پولیس چوکی نندی میں رات ساڑھے نو بجے پیش آیا۔

ای پیپر دی نیشن