لیما (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) پیرو کے سابق صدر ایلن گریشیا نے گرفتاری سے بچنے کے لئے کنپٹی پر گولی مار خودکشی کرلی۔ پولیس گرفتار کرنے گھر پہنچی تو ایلن گریشیا نے خود کو سر میں گولی مار لی۔ ایلن کو طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔ پیرو پر دو بار حکمرانی کرنے والے صدر ایلن گریشیا پر رشوت ستانی کے الزامات ہیں۔