نیشنل والی بال چیمپئن شپ:تیسرے روز مزید 6میچوں کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل والی بال چیمپئن شپ کے تیسرے روز مزید چھ میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ نیوی، ائرفورس، ایچ ای سی، پنجاب، آرمی اور پولیس کی ٹیموں نے میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔ پہلا میچ نیوی اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں نیوی ٹیم نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔ پی اے ایف نے پی او ایف کے خلاف تین صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ ایچ ای سی نے سخت مقابلے میں خیبر پی کے کو 25-22، 25-21 اور 25-21 سے شکست دی۔پنجاب ٹیم نے سندھ کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔ پولیس ٹیم نے بلوچستان کے خلاف مقابلہ تین صفر سے جیت لیا۔ آرمی ٹیم نے فاٹا ٹیم کو تین صفر سے مات دی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ نیشنل چیمپئن شپ سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی تیاری کا اچھا موقع ملتا ہے۔ میں سپانسر اداروں کا مشکور ہوں جنہوں نے نیشنل چیمپئن شپ کے انعقاد میں تعاون کیا۔ پاکستان میں والی بال کا بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے فیڈریشن کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔ پاکستان والی فیڈریشن انڈور، اوپن، بیچ والی بال کے ساتھ خواتین والی بال کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...