پی سی بی بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے قدم بڑھائے:جام کمال

لاہور(سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ایک قدم آگے بڑھائے ہم پانچ قد م آگے بڑھائیں گے۔جام کمال خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی سے کوئٹہ میں ملاقات میں کہا کہ پی سی بی صوبے میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو تراشنے میں ہماری مدد کرے اور کلب کرکٹ کے فروغ کے لئے آگے آئے۔ملاقات میں بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ میں کرکٹ اکیڈمی کے قیام اور ضلعی سطح پرکرکٹ کوچنگ کے ذریعہ بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں قومی ٹیم کے لئے تیار کی جاسکتا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبے شامل کئے جائیں گے۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پی سی بی کو صوبائی سطح پر لایا جارہا ہے ، صوبوں پر مشتمل ٹیمیں تیار کی جائیں گی اور وزراء اعلیٰ کو صوبائی پیٹرن انچیف مقرر کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر اکبر بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ میں فلڈ لائٹ کی تنصیب اور کرکٹ اکیڈمی اور سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے اراضی کی فراہمی کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...