خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کے معزول صدر عمر البشیر کو دارالحکومت خرطوم کی کوبار جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بات سابق صدر کے خاندان کے دو ذرائع نے نیوز ایجنسی رائٹرز کو بتائی ہے۔ قبل ازیں وہ اپنی صدارتی رہائش گاہ پر سخت سکیورٹی میں مقید تھے۔ انہیں فوج نے عوامی مظاہروں میں شدت پیدا ہونے کے بعد منصب صدارت سے گیارہ اپریل کو ہٹا دیا تھا۔ سخت سکیورٹی کی یہ جیل خرطوم یونیورسٹی کے قریب واقع ہے۔