ضمنی بلدیاتی الیکشن: گجرات، مسلم لیگ ن، کا میئر، ڈی جی خان، ڈپٹی میئر، جڑانوالہ میں چیئرمین میونسپل کمیٹی منتخب

گجرات‘ جڑانوالہ، شورکوٹ (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے لئے بدھ کا دن بلدیاتی انتخاب کے حوالے سے خوش بخت ثابت ہوا اور اس کے امیدواروں نے گجرات‘ ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد میں میدان مار لیا۔ شہباز شریف نے اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداروں‘ پارٹی رہنماؤں‘ ان کے حامیوں‘ کارکنوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے اور مبارکباد دی۔ آج کے دن بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے اس امر کا بھی واضح اظہار ہوتا ہے کہ عوام اس نظام پر اعتماد کرتے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن گجرات میں مئیر کی خالی ہونیوالی نشست پر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا۔ جڑانوالہ میں طلال چوہدری کے حمایت یافتہ امیدوار مظفر حسین پھلروان ایک ووٹ کی برتری سے چیئرمین میونسپل کمیٹی منتخب ہوگئے، انہوں نے 20ووٹ حاصل کئے۔ مقابلہ میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ملک یاسر رضا اعوان ٹیپو نے 19ووٹ حا صل کئے۔ ایک ووٹ مسترد ہوا، ریٹرننگ آفیسر کے فرائض اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ شاہد ندیم رانا نے سرانجام دیئے۔ طلال چوہدری نے نومنتخب چیئرمین اور ساتھی کونسلرز کو مبارکباد دیتے کہا کہ شہرکی تعمیر و ترقی کے لئے تمام کونسلرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ چیئرمین رائے مصطفیٰ بابر کھرل کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کی چیئرمین شپ کے لئے انتخاب عمل میں لایا گیا۔ چیئرمین کی سیٹ پر 9امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے اور 40کونسلرز مرد و خواتین نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ایک کونسلر کا ووٹ مسترد قرار پایا۔ طلال چوہدری، رانا اشتیاق احمد، محمد سلیم، شیخ وقاص احمد ایڈووکیٹ ودیگر نے نو منتخب چیئرمین میونسپل کمیٹی مظفر حسین پھلروان کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا موثر و فعال کردار ادا کریں گے۔ ڈی جی خان میں ڈپٹی میئر بھی ن لیگی کا بن گیا۔ ادھر تحریک انصاف کے ایم این اے کی حمایت کے باوجود شورکوٹ میں چیئرمین میونسپل کمیٹی کا ضمنی الیکشن 15،15 ووٹ سے برابر رہا۔ پاکستان تحریک انصاف کے قمر نواز بھٹی اور آزاد امیدوار عمران رضا مدمقابل تھے۔گجرات میں چودھری طاہر مانڈا 11ووٹ لے کر جیتے، ان کے مدمقابل ق لیگ، پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار پرویز اختر پگانوالہ 8 ووٹ لے سکے، کوٹھی نواب صاحب پر لیگی کارکنوں نے جشن منایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...