سکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش کا سلسلہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا‘ اٹارنی جنرل طلب

اسلام آباد(صباح نیوز)سکیورٹی کے نام پر موبائل سروس بندش کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کی پی ٹی اے ک طرف سے دائر اپیل کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ موبائل فون دہشتگردی میں بھی استعمال ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اس لئے عدالت نے سکیورٹی صورتحال کو بھی مدنظر رکھنا ہے،عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن