لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہورپولیس کے تمام تر دعووں اور کارروائیوں کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ نہ رک سکا۔ فیکٹری ایریا اور نشتر کالونی کے علاقہ میں ڈور پھرنے سے دو شہری زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے دونوں شہریوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈور پھرنے سے احمد احسان نامی شہری زخمی ہوگیا۔نشتر کالونی کے علاقے میں ڈور پھرنے سے زاہد حنیف نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔
فیکٹری ایریا ، نشتر کالونی میں ڈور پھرنے سے دو نوجوان زخمی
Apr 18, 2019