نئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے عہدے کا چارج سنبھال لیا‘ شاہ محمود سے ملاقات

Apr 18, 2019

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) نئے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سہیل محمود انتہائی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سفارتکار ہیں، وہ اہم ذمہ داریاں نبھانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نئے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نئے سیکریٹری کے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سہیل محمود انتہائی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سفارتکار ہیں، وہ اہم ذمہ داریاں نبھانے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ سہیل محمود کی بطور سیکریٹری خارجہ تعیناتی خوش آئند ہے۔سہیل محمود نے کہا کہ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی کوشش کروں گا۔

مزیدخبریں