بیجنگ(آئی این پی)چین نے ایک دفعہ پھر اعلان کیاہے کہ مولانا مسعود اظہر کے خلاف اگرکوئی بھی نئی قرار دادلانے کی کوشش کی گئی تو ہم اس کی مخالفت کرینگے کیونکہ ایسا اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے طے شد ہ بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہوگی ، پر ہمارا مؤقف واضح اور غیر متزلزل ہے ، چین اس معاملے پر متعلقہ ممالک سے مسلسل رابطے میں ہے ، مولانا مسعود اظہر کے معاملے کو اقوام متحدہ کی قرارداد1267کے عین مطابق حل کیا جانا چاہیے ،چین شق نمبر1267پر ہر صورت عمل درآمد کرے گا ،اس معاملے پر تمام ممالک کو باہمی تعاون کرنا چاہیے ، مولانا مسعود اظہر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے اصول وضوابط واضح ہیں ، چین کے خود مختار علاقے سنکیانگ میں جو تعلیمی وتربیتی مراکز قائم ہیں ان کا مقصد انتہائی واضح ہے ، چینی مذہبی آزادی وخودمختاری پر مکمل یقین رکھتا ہے ، چین میں 20ملین مسلم کمیونٹی اور35ہزار کے قریب مساجد ہیں ، چین امید کرتا ہے کہ متعلقہ ممالک کا میڈیا ذمہ دارانہ رویہ اپنائے ، غلط خبروں کو نشر کرنے سے گزیر کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ نے کہا کہ چین میں مکمل طور پر مذہبی آزادی اور خودمختاری ہے ، کسی مذہب بالخصوص اسلام پر کوئی پابندی نہیں ۔
چین کا مسعود اظہر کیخلاف آئندہ بھی کسی قرار دادکی مخالفت کااعلان
Apr 18, 2019