لاہور ( سپیشل رپورٹر)نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضی نے چارج سنبھال لیا ، کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے سینئر افسران اور ملازمین سے الوداعی ملاقات کر کے چارج چھوڑ دیا۔ سینئر افسران کی جانب سے انہیں محکمانہ امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔