بیماریوں سے بچاوکے متعلق آگاہی سے صحت مندمعاشرے کی بنیادرکھی جاسکتی ہے:یاسمین راشد

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابقہ کرپٹ حکومت نے پنجاب میں صاف پانی کے نام پرعوام کوکروڑوں روپوں کاٹیکہ لگایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں یونیسف اورمحکمہ صحت پنجاب کے باہمی تعاون سے منعقدہ آگاہی سیشن سے بطورمہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پرڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر، سی او لاہور ڈاکٹر آغا توحید، ڈاکٹر شکیل اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔ وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماؤں کوبیماریوں سے بچاوکے متعلق آگاہی دے کرصحت مندمعاشرے کی بنیادرکھی جاسکتی ہے۔ بچوں کوپیدائش کے بعدموذی بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کابروقت لگوانا انتہائی اہم ہے۔علاؤ ازیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے آئندہ پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دے دیا۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ پورے ملک خصوصاً پنجاب میں 22اپریل تا 25اپریل تک مؤثر پولیو مہم جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن