جماعت اسلامی کی مجلس شوری ٰ کا افتتاحی اجلاس 25اپریل کو طلب

Apr 18, 2019

لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کی نو منتخب مجلس شوری ٰ کا افتتاحی اجلاس 25اپریل کو منصورہ میں طلب کر لیا ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق اجلاس 25 تا 27 اپریل تین دن جاری رہے گا۔اجلاس میں نو منتخب ارکان مرکزی مجلس شوریٰ اپنی تین سالہ مدت کیلئے حلف اٹھائیں گے۔امیر جماعت ارکان شوریٰ سے مشورے کے بعد نائب امراء ،سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی سیکریٹریز کا تقرر کریں گے۔

مزیدخبریں