پہلے دن میثاق معیشت کی پرخلوص پیشکش کی تھی، اگر وقت ضائع نہ کیا جاتا توملک کو موجودہ معاشی تباہی کا سامنا نہ کرنا پڑتا: شہباز شریف

Apr 18, 2019 | 22:04

ویب ڈیسک

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلے دن کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت انا،ضد اور تکبرکی زد میں ہے۔اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی صاحب ضد،انا اورتکبرکو چھوڑکر معیشت کو ترجیح دیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن میثاق معیشت کی پرخلوص پیشکش کی تھی، اگر وقت ضائع نہ کیا جاتا توملک کو موجودہ معاشی تباہی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔شہباز شریف نے کہا کہ مزید وقت ضائع کیا گیا تو ملک کومعاشی اقتصادی لحاظ سے سنگین نتائج جھیلنا پڑیں گے.

مزیدخبریں