خضدار (نوائے وقت رپورٹ) خضدار میں ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق خضدار میں بروکشت کے مقام پر دوکاروں میں ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق‘ دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خضدار: 2 گاڑیوں میں ٹکر 4 افراد جاں بحق‘ 2 زخمی
Apr 18, 2020