لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ایک نجی نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق کرونا وباء کے باعث پنجاب حکومت کو اٹھارہ سو ارب روپے تک نقصان اور تیس سے چالیس لاکھ ملازمتیں فوری ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے غربت میں زندگی گزارنے والی آبادی 33 فیصد تک پہنچ جائے گی یہ رپورٹ محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی نے تیار کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی۔ جی ڈی پی گروتھ 9 فیصد تک کم ہو جائے گی۔