کرغیزستان سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں: صدر علوی

Apr 18, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کرغیزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ اور دیگر شہریوں کی واپسی کیلئے سفری انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ تقریباً 9 ہزار طلبہ کرغزستان میں موجود ہیں۔ وہاں رات سے صبح تک کرفیو عائد رہتا ہے جس پر سختی سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔ ماسک کے بغیر یا غیر ضروری طور پر باہر نکلنے پر لوگ گرفتار کر لئے جاتے ہیں۔ ان حالات میں پاکستان کو اپنے شہریوں کا خیال ہے اور ان کی سہولت کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ کرغزستان میں اس حوالہ سے پاکستانی سفارتخانہ نے بہت کردار ادا کیا ہے۔ اس سلسلے میں طلبہ کے بارے میں ایک سروے کیا گیا جس میں یہ معلوم ہوا ہے کہ وہاں موجود 300 سے 400 طلبہ پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں۔ تاہم بڑی تعداد ایسی ہے جو تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کے امکان کے پیش نظر واپس نہیں آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واپسی کے خواہاں طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کیلئے میں نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن طارق سے سفری انتظامات کرنے کا کہا ہے۔

مزیدخبریں