مسلمانوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، مشکل وقت میں اللہ سے رجوع کریں: مولانا مکی الحجازی

Apr 18, 2020

مکہ مکرمہ(ممتاز احمد بڈانی)دنیا بھر کے مسلمانوں کو پریشان یا گھبرانے کی ضرورت نہیں،مشکل کی اس گھڑی میں سب مسلمان اللہ کی طرف رجوع کریں۔ نبی کریم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے نوافل ادا کریں اور اپنے گناہوں کی توبہ کریں یہ پیغام حرم شریف میں قدیم پاکستانی مدرس مولانا مکی الحجازی نے اپنے ویڈیو پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں سے کہی۔ اس کے ساتھ ساتھ مولانا مکہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا بھر میں فحاشی و عریانی پھیلنے کی صورت میں بھی ایسے عذاب نازل ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ انسانیت پر ظلم و بربریت کی شکل میں بھی ایسا ہوتا ہے۔ جیسا کشمیر پورے کو ہندوستان نے لاک ڈاون کیا آج اللہ نے پوری دنیا کو لاک ڈاؤن کردیا۔

مزیدخبریں