مشرقی چین میں افریقی سوائن بخار کا نیا کیس سامنے آگیا،مقامی حکام کے فوری اقدامات

بیجنگ(شِنہوا) مشرقی چین کے صوبہ جیانگسو میں افریقی سوائن بخارکا ایک نیا کیس سامنے آگیا۔جمعہ کو یہ بات وزارت زراعت و دیہی امور نے بتائی ہے۔وزارت کے مطابق اس بیماری کی نشاندہی 17 سوروں میں کی گئی جنہیں غیرقانونی طور پر باہر سے صوبہ کے شہر سوچھیان لایا گیا تھا جن میں سے تین پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔مقامی حکام نے فوری طور پر جوابی اقدامات اٹھائے ہیں ، جن میں تمام خنزیروں کو تلف کرنا ، متعلقہ مقامات اور سڑکوں پرجراثیم کش اسپرے اور اس معاملے کی تحقیقات شامل ہیں۔ افریقی سوائن بخار کے بارے خیال کیا جاتا ہے کہ یہ صرف خنزیروں کو ہی متاثر کرتا ہے اور ابھی تک کوئی بھی انسان یا دیگر جانور اس سے متاثر نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...