افغانستان فائرنگ،بگرام میں امریکی فوجی اڈے کے 6 ملازم ہلاک

Apr 18, 2020

کابل(شِنہوا)افغانستان کے صوبہ پروان میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کرکے بگرام ایئرفیلڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے کے 6 مقامی ملازمین کو ہلاک کر دیا۔ جمعہ کو یہ بات صوبائی گورنمنٹ کی ترجمان وحیدہ شاکر نے بتائی ہے۔عہدیدار کے مطابق جمعرات کے روز مقامی وقت کے مطابق رات 9بجکر 40منٹ پر بگرام ایئرفیلڈ کے مقامی ملازمین کی گاڑی پر اڈے کے باہر نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشتگرد نے تب فائرنگ کی جب وہ گھر واپس جا رہے تھے، جس سے 6 افراد موقع پر جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ترجمان نے مزید تفصیلات فراہم کیئے بغیر کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تاہم 29 فروری کو دوحہ میں امریکہ کے ساتھ امن معاہدہ کرنے والی طالبان تنظیم نے اس مہلک حملے میں اس کی شمولیت کو مسترد کردیا ہے۔میڈیا سے رابطے کیلئے طالبان کی ترجمانی کا دعوی کرنے والے ذبیع اللہ مجاہد نے کہا کہ بگرام فوجی اڈے کے ملازمین پر حملے کا طالبان جنگجوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزیدخبریں