اغواء برائے تاوان ،پولیس مزاحمت اوراقدام قتل کے کیسوں کی سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عبدالرحیم نے اغواء برائے تاوان ،پولیس مزاحمت اوراقدام قتل کے کیسوں کی سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی ہے، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ روات میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزمان عابد وغیرہ کیس کی سماعت 30اپریل، تھانہ اے این ایف میں درج مزاحمت کرنے اور اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم عمر فاروق کیس کی سماعت20اپریل جبکہ تھانہ کہوٹہ میں درج پولیس مزاحمت اور اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد منیر کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن